مغربی تہذیب مسلمانوں کے لیے ایک زہر ہلاہل
مغربی تہذیب مسلمانوں کے لیے ایک زہر ہلاہل ۔ تحریر۔ محمد احمد حسن سعدی امجدی۔ آج سے سالوں پہلے جب بڑے بڑے گرجا گھروں میں بیٹھ کر پوری دنیا سے اسلام اور مسلمانوں کے خاتمے کی باتیں کی جارہی تھی, ہر طرح کے ہتھکنڈوں کو بروئے کار لانے کے بارے میں غور وفکر کیا جا رہا تھا, تو سب سے پہلے اسلام دشمن عناصر نے ہمیں بنیادی طور پر کمزور کرنے کا حلف اٹھایا، انہوں نے سب سے پہلے ہماری اسلامی تہذیب و ثقافت اور اسلامی کلچر کو ہمارے دلوں سے نکال پھینکنے کے لیے ہمارے مابین عریانیت کو عام کرنے کا عزم کیا ،مغربی تہذیب کو ہماری پاکیزہ تہذیب پر مسلط کرنے کےلیے بہت سی چالیں چلی، بہت سے جال بنے، کیونکہ یہ بات ان کے علم میں بھی تھی کہ ہم مسلمانوں کے قلوب و اذہان کو یکبارگی نہیں بدل سکتے ، انہیں نماز سے یکبارگی نہیں روکا جا سکتا ، یکایک ان کے دلوں کو نبی کی محبت سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے، لہذا انہوں نے بڑی سنجیدگی سے مسلمانوں میں بے حیائی اور عریانیت کو فروغ دینے کے لیے ٹی وی کا سہارا لیا اور رفتہ رفتہ اپنے گھٹیا منصوبوں پر کامیابی کی مہر لگانے لگے ، ٹی وی ک...