Jamiya Hanafia Arabia Allahabad
الحمد لله
الصلاة و السلام علیك یا رسول الله
یقینا دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے ملک اور بیرون ملک میں مدارس اسلامیہ ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں، جن میں ہمارے بچوں کو علم کی شمع سے روشن کیا جاتا ہے اور انہیں مستقبل کے لیے بحیثیت مبلغ پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ دین متین کی خوب خوب خدمت کر سکے، اور یہ مدارس ہی کی دین ہے جو ہمارے گھروں میں آج اسلامی طور طریقہ، رنگ و ڈھنگ اور تہذیب وتمدن ابھی تک برقرار ہے، جس کے سبب ہم آج اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کر رہے ہیں
اسی مقصد کے تحت ہم نے بسگت سیدآباد، ضلع الہ باد یوپی میں ایک مدرسہ بنام جامعہ حنفیہ عربیہ کے قیام کا ارادہ کیا ، جس میں گاؤں اور علاقہ کے طلبہ اپنی علمی پیاس بجھا کر معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبودی میں اہم کردار ادا کرینگے،اور اس تعلق سے الحمد لله ساری سرکاری کارکردگی بھی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہیں اور مدرسہ رجسٹرڈ بھی ہو چکا ہے ۔
اور الله تبارک و تعالی اپنے سایۓ رحمت میں اپنے ان بندوں کو ڈھانپ لیتا ہے جو دین اسلام کی تبلیغ اور اس کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو حصہ دار بناتے ہیں. لہذا آپ لوگوں سے میری پرخلوص درخواست ہے کہ آپ اپنی حیثیت کے مطابق بڑھ چڑھ کر اس مدرسہ کی تعمیر میں حصہ لیں. ان شاء الله یہ کار خیر بروز محشر آپ کو جنت کا پروانہ دلاۓ گا. اور آپ کی نجات کا ذریعہ بنے گا. ان شاءاللہ العزیز
.
نوٹ۔۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ یہ ادارہ آپ ہی کا ہے.لہذا آپ اور چند احباب سے مل کر سب سے پہلے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائیگی.اس لیے آپ کو اس کمیٹی کا ممبر بنایا جاتا ہے، تاکہ کوئی بھی کام فقط میری راۓ اور میرے مشورہ سے نہیں بلکہ آپ تمامی احباب کی راۓ اور نیک مشورں سے کیا جا سکے. امید ہے کہ آپ اس مدرسہ کی تعمیر اور ترقی میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ۔
اللہ تعالی آپ کی عمر دراز فرماۓ ، اور آپ کے اہل وعیال کو ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ فرماۓ۔ اور آپ کی ہر مرادیں اور دعائیں قبول فرمائے
آمین یا رب العالمین۔
اسم گرامی۔۔۔۔۔۔۔۔. امداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اسلام...محمد عاقب حسن رضوی امجدی۔
Comments
Post a Comment