Teen Juma Na Padhne Se Kya Hota H ?
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀
_سوال !کیا کسی نے تین جمع نہیں پڑی وہ کافر ہو جاتا ہے_
_الجواب_
*_جو تین جمعے سُستی کی وجہ سے چھوڑے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مُہر کر دے گا۔‘‘ اس کو ابو داود و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ و دارمی و ابن خزیمہ و ابن حبان و حاکم ابوالجعد ضمری سے اور امام مالک نے صفوان بن سلیم سے اور امام احمد نے ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت کیا ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن ہے اور حاکم نے کہا صحیح برشرط مسلم ہے اور ابن خزیمہ و حبان کی ایک روایت میں ہے، ’’جو تین جمعے بلاعذر چھوڑے، وہ منافق ہے۔‘‘ اور رزین کی روایت میں ہے، ’’وہ اللہ (عزوجل) سے بے علاقہ ہے۔‘‘ اور طبرانی کی روایت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے، ’’وہ منافقین میں لکھ دیا گیا۔‘‘ اور امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ہے، وہ منافق لکھ دیا گیا اس کتاب میں جو نہ محو ہو نہ بدلی جائے، اور ایک روایت میں ہے، ’’جو تین جمعے پے درپے چھوڑ ے اس نے اسلام کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا_*
*📚بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۶۱*
_*جو بہار شریعت میں احادیث کے حوالے سے ہے منافق یہ ثابتکے لیے ہے جمعہ کی نماز چھوڑنے والا گنہگار ہے اور اس کی عادت بنانے والا فاسق معلن ہے مگر مرتد نہیں بلکہ وہ مسلمان ہے اور جو احادیث طیبہ میں منافق کا لفظ آیا ہے وہ مجاز اہےجیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ دو مسلمان جب آپس میں مصافحہ کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے اللہ انہیں بخش دیتا ہے اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کچھ بھی کرے بخشے ہوئے ہیں اسی طرح احادیث طیبہ میں امت کو ڈرانے کے لئے منافق کا لفظ استعمال کیا گیا ہے*_
_*ایسا شخص مسلمان ہے مرنے کے بعد مسلمانوں کی طرح غسل و کفن دیا جائے گا اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی جیسا کہ بہارشریعت حصہ چہارم میں ہے کہ ہر مسلمان کی نماز پڑھی جائے اگرچہ وہ کیسا ہی گناہگار مرتکب کبائر ہو*_
_*واللہ و اعلم بالصواب*_
*(( منجانب✍️ کنیز مصطفیٰ ناز فاطمہ))*
*_اسیـــرِ حضــورتــاجُ الشــــــریعــــــــہ علامہ_*
*_سیــّـــدمحــمد ارشــــــاد قـــادری رضــــوی ممبئی_*
Comments
Post a Comment