بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا دونوں فرانس کی حمایت میں۔
بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا دونوں فرانس کی حمایت میں۔ از قلم۔ محمد احمد حسن سعدی امجدی۔ (ترجمان ۔ تنظیم جماعت رضاۓ مصطفی گورکھپور ) حالیہ دنوں میں فرانس اپنی گھٹیا اور غیر ذمہ دارانہ حرکات و سکنات سے مطمح نظر بنا ہوا ہے ، پوری دنیا سے اکثر و بیشتر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم تحفظ ناموس رسالتﷺ کا علم بلند کر کے سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ، اوراپنی اپنی حکومتوں سے فرانس کی مصنوعات پر مکمل پابندی کی مانگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پورے معاملے کا اغاز فرانس کے ایک اسکول ٹیچر سیمول پیتھی سے ہوا، اس نے فرانس کی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شائع کردہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے کارٹون کو اپنے کلاس میں اسکرین پر دکھا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ، جس کے نتیجے میں 16 اکتوبر 2020ء کو ایک غیرت مند مسلم اسٹوڈنٹ نے اس ٹیچر کا گلا کاٹ کر اسے واصل جہنم کر دیا، اس کے بعد فرانسیسی...